ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانا محکمہ کی اولین ترجیح ہے،سدھیر مغل

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 10 اگست 2020 16:54

ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانا محکمہ کی اولین ترجیح ہے،سدھیر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ٹائیگرفور س ڈے کے موقع پر ضلع جہلم میں پلانٹ فار پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد بجولا جنگل میں 5000 پودے لگا کر کیا گیا۔ تقریب میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں، مختلف سرکاری محکموں کے افسران ،ملازمین ،مقامی افراد اور سیاسی سماجی شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پودے لگائے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، کوارڈینیٹر این اے 67 فراز چوہدر ی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری صحت اور ماحول کیلئے انتہائی ضروری ہیں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جا رہا ہے آنے والی نسلوں کو ما حولیاتی تبد یلیوں سے محفوظ رکھنا ہے

درختوں سے ہی ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف مدافعتی نظام تشکیل پاتا ہے جس کے لیے شجرکاری ناگریز اہمیت کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایف او سدھیر مغل نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبزوشاداب بنانا محکمہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے قومی شجرکاری مہم زور شو ر سے جاری ہے ۔ قبل ازیں آج کے روز میں مجوئی طور پر 46700 پودے لگائے اور تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر سرکاری نرسریوں، اکرم شہید پارک، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، ایم سی جہلم، سی ای او ہیلتھ دفتر جہلم، اے سی دفتر جہلم سمیت محکمہ لائیو سٹاک، ایگریکلچر، انوائرنمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن، صحت سمیت دیگر سرکاری و نجی اداروں، کے مراکز اور جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تقریبات منعقد ہوئیں، جبکہ مرکزی تقریب بجولا جنگل میں منعقد کی گئے جہاں اب مجموئی طور پر محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے 30 ہزار سے زائد درختوں پر مشتمل جنگل بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :