عوام اور تاجر برادری کروناپھیلا روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں‘ لاہور چیمبر

پیر 10 اگست 2020 18:27

عوام اور تاجر برادری کروناپھیلا روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عوام اور تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کروناوائرس سے بچا کے لیے حفاظتی اقدامات پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ اس مہلک وبا کا پھیلائو روکا جاسکے، دنیا کے کئی ممالک میں کرونا وائرس کا دوسرا حملہ شروع ہوگیا ہے، اگر پاکستان میں ایسا ہوا تو وسائل کی کمی کی وجہ سے پہلے سے کہیں زیادہ تباہی رونما ہوگی۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان میں کرونا کا پھیلا واضح طور پر کم ہوگیا ہے جبکہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر حکومت نے لاک ڈان ختم کرکے تمام سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ لوگ حفاظتی اقدامات پر بالکل توجہ نہیں دے رہے، مشاہدے میں آیا ہے کہ بہت کم افراد ماسک استعمال کرتے ہیں جبکہ مصافحہ ، یہاں تک کہ بغل گیر ہونے کا رحجان بھی بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے کرونا دوبارہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت کروناوائرس کے دوسرے حملے کا متحمل نہیں ہوسکتاکیونکہ اس کی وجہ سے یہ پہلے ہی بھاری معاشی اور انسانی جانوں کے نقصان کا سامنا کرچکا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مارکیٹوں میں حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں ۔