امریکہ میں جولائی کے دوران 97 ہزار سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، رپورٹ

پیر 10 اگست 2020 20:16

امریکہ میں جولائی کے دوران 97 ہزار سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، ..
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) امریکہ میں جولائی کے آخری دو ہفتوں کے دوران 97 ہزار سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس اینڈ چلڈرن ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے آخری دو ہفتوں کے دوران کئی امریکی ریاستوں اور شہروں میں بچوں میں کورونا کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 14 سے 24 سال تک ہیں۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی سکولوں نے حکومت سے وباء کے خلاف لڑنے کیلئے زیادہ فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :