کراچی، شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،صوبائی وزیر سید نا صر حسین شاہ

متعلقہ افسرا ن صفا ئی کے حوالے سے اپنے علا قو ں میں بہترین صفائی کے مقا بلہ منعقد کریں،میں خود مختلف علاقوں کا صفائی سرپرائز وزٹ کروں گا

پیر 10 اگست 2020 21:29

کراچی، شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،صوبائی وزیر سید نا صر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) صو با ئی وزیر بلدیا ت و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے حا لیہ با رشو ں کے بعد شہر کے مختلف علا قو ں کا دورہ کا پرو گرا م دیتے ہو ئے کہا ہے کہ شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔عید الاضحی کے بعد لگاتار بارشوں سے صفائی کا عمل متاثر ہوا،انہو ں نے متعلقہ افسرا ن پر زور دیا کہ وہ صفا ئی کے حوالے سے اپنے اپنے علا قو ں میں بہترین صفائی کے مقا بلہ منعقد کریں اور صفا ئی کو یقینی بنا کر علا قے کو صا ف ستھرا بنا ئیں اور عوام کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف فرا ہم کر نے کے عملی اقدا ما ت کر یں میں خود مختلف علاقوں کا صفائی سرپرائز وزٹ کروں گا۔

کسی بھی یونین کونسل کو گندا نہیں دیکھنا چاہتا۔تمام بلدیاتی عملہ صفائی کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے اور عوام کی دا د رسی کر یں۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی درخواست ہے کہ تمام علاقوں کو اپنا گھر سمجھ کر صاف رکھیں کیو نکہ صفا ئی نصف ایما ن اور کسی کو اپنا انفرا د ی کو شش اور عمل دیکھا نا چا ہیئے اور اگر زیا دہ با ر ش ہو تو پہلے سے حفا ظتی تدا بیر اور احتیا ط کے ساتھ روا ں را ستو ں اور شا ہرا ہو ں پر سے فوری پا نی نکا لنے کیلئے مثبت اور ٹھو س اقدا ما ت کئے جا ئیں۔سندھ سا لڈ ویسٹ ،بلدیا تی ادا ر ے اور افسرا ن مشتر کہ طو ر پر عملی اقدا ما ت کر کے شہر کی صفا ئی ستھرا ئی اور نکا سی آب کو یقینی بنا ئیں