وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار ہمہ وقت عوامی خدمات کے لئے تیار ہیں ،صمصام بخاری

پولیس میں اصلاحات کا مقصد عوام کی خدمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پید ا ہوں ،صوبائی وزیر

پیر 10 اگست 2020 22:09

وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار ہمہ وقت عوامی خدمات کے لئے تیار ہیں ،صمصام ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) صوبائی وزیروائلڈ لائف اینڈ فشریز سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار ہمہ وقت عوامی خدمات کے لئے تیار ہیں پولیس میں اصلاحات کا مقصد عوام کی خدمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پید ا ہوں اور عوام بغیر کسی دیری اور مشکل کے اپنے مسائل کو حل کرسکیں فرنٹ ڈیسک، تفتیشی افسران کے اخراجات کی بر وقت ادائیگی ، پکار 15، مثالی تھانہ جات کا قیام ، پولیس افسران کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاداور سیاسی مداخلت کا خاتمہ جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے جہاں عوام کی مسائل حل ہورہے ہیں وہاں جرائم کی شرح میں بھی قابل ذکر کمی واقع ہورہی ہے صوبائی وزیرصوبائی وزیروائلڈ لائف اینڈ فشریز سید صمصام علی شاہ بخار ی نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی مثالی ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک کو داد کے مستحق ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ڈی پی او آفس کا وزٹ کرایا صوبائی وزیرصوبائی وزیروائلڈ لائف اینڈ فشریز سید صمصام علی شاہ بخاری نے جدید آئی ہال ،کھلی کچہری روم، کانفرنس ہال اور یاد گار شہدا کا معائنہ کیا انہوںنے کام کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری کام سے وسائل کا ضیاع ہوتا ہے اور جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہوتا ہے انہوں نے کھلی کچہری روم، آئی ہال اور کانفرنس ہال کا معائنہ کیا اور امیدظاہرکی کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے اب مشکلات کا شکار نہیں ہوں گے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے پولیس کے لئے خصوصی فنڈز جاری کئے جلد ہی پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافہ محسوس ہوگا اس موقع پر انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران ڈی پی او آفس میں پودابھی لگایا