کورونا معاشی بحران، نیپا ل میں نصف سے زائد طالبات دوبارہ سکول نہیں جا سکیں گی، تحقیق

پیر 10 اگست 2020 22:21

کورونا معاشی بحران، نیپا ل میں نصف سے زائد طالبات دوبارہ سکول نہیں ..
کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) نیپال میں کورونا وائرس صورتحال کے دوران معاشی بحران کے باعث نصف سے زیادہ طالبات دوبارہ سکول نہیں جا سکیں گی۔ مہلک وائرس نے تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کئی ممالک میں تاحال معمولات زندگی مفلوج ہیں، لاک ڈائون کی وجہ سے مختلف ممالک کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ تحقیق کے مطابق کورونا نے نیپال کی معیشت پر بدترین اثر ڈالا ہے اور معاشی بحران کی وجہ سے نصف سے زیادہ طالبات دوبارہ سکول نہیں جا سکیں گی۔ معاشی بحران نے طالبات کو اپنی فیملیز کو سپورٹ کرنے کیلئے تعلیم کو چھوڑ کر روزگار تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان کیلئے دوبارہ سکول جانا مشکل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق معاشی بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں 24 ملین بچوں کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی ہے۔