گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پیر 10 اگست 2020 22:21

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجہ میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دھماکہ کے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :