وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

پیر 10 اگست 2020 22:28

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ غیر ملکی ڈیلی گیٹس کے سامنے پرچیاں پکڑ کر بھی ہکلانے والے سابق وزیراعظم کے ارسطو ِاعظم اب ٹویٹر پر بیٹھ کر ہمیں بیٹھنے کے طریقے سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ احسن صاحب دن رات، صبح و شام پروپیگنڈا پھیلانے میں مگن ہیں، تصویر دیکھ کر کوئی اندھا بھی بتا دیگا کہ کسی آپ کی طرح کے نئے سیکھنے والے سے تصویر کو ایڈٹ کرایا گیا ہے۔