Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے سیف اللہ خان نیازی کی خصوصی ملاقات

،ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال شہریوں کو صحت و علاج کی دستیاب سہولیات پر بھی مفصل بات چیت ہوئی

پیر 10 اگست 2020 22:30

وزیر اعظم عمران خان سے سیف اللہ خان نیازی کی  خصوصی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) وزیر اعظم عمران خان سے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے خصوصی ملاقات کی ہے ۔پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی انکے ہمراہ تھیں ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ شہریوں کو صحت و علاج کی دستیاب سہولیات پر بھی مفصل بات چیت ہوئی۔

صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہریوں کو سستے اور معیاری علاج کی فراہمی کے حوالے سے صحت کارڈ کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔صحت کارڈ کے حوالے سے عوامی سطح پر پائے جانے والے تاثرات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

صحت انصاف کارڈ غریب اور مستحق افراد کی معیاری علاج تک رسائی کا اہم وسیلہ قرار دیا گیا ۔

وزیرِاعظم کی جانب سے عوام کو صحت و علاج کی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری اور تیزی کی ہدایت کی گئی ۔تحریک انصاف کی قیادت کو شعبہ صحت میں اصلاحات اور عوام کو سستے اور فوری علاج کی فراہمی کے عمل میں پنجاب حکومت کا ہاتھ بٹانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔وزیرصحت پنجاب اور تحریک انصاف کے مابین اشتراکِ عمل اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی گئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات