اشرف آصف جلالی کے مسئلہ پر مفتیان کرام کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا

پیر 10 اگست 2020 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) اشرف آصف جلالی کے مسئلہ پر مفتیان کرام کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے مسئلہ پر کراچی کے علمائے اہلسنت اور مفتیان کرام نے پروفیسر منیب الرحمن کی زیرصدارت ایک مصالحتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا ایک آن لائن اجلاس 9اگست کو ہوا جس میںصاحبزادہ حامد سعید کاظمی ، علامہ سید ارشد سعید کاظمی، مفتی عبدالستار سعیدی ،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،مفتی محمد جان نعیمی،علامہ سید نویدالحسن شاہ، میاں جلیل احمد شرقپوری،ثروت اعجاز قادری ،مفتی محمد ابراہیم قادری،مولانا محمدصدیق ہزاروی،مولانا عبدالرزاق نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر ملک کے مقتدر مفتیان کرام پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیا گیاجو اس مسئلہ کا علمی طور پر جائزہ لے کر اہلسنت والجماعت کا ایک متفقہ موقف قوم کے سامنے پیش کرے گا، مفتیان کرام کے اس بورڈ کے لئے اجلاس میں صاحبزادہ ارشد سعید کاظمی،مفتی عبدالستار سعیدی، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،مفتی محمد ابراہیم قادری،مفتی محمدرفیق الحسنی،علامہ سیدنوید الحسن شاہ ،مفتی حبیب احمد،مفتی فضل سبحان قادری،علامہ نور احمد شہتاز ،علامہ غلام رسول قاسمی،مفتی عبدالعلیم سیالوی کے ناموں کی منظوری دی گئی۔