متحدہ عرب امارات نے یکم مارچ کے بعد ایکسپائر ہونے والے وزٹ ویزہ کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
ایکسپائرڈ وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کو 10اگست تک کی مہلت دی گئی تھی لیکن انکے ویزہ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے
عثمان خادم کمبوہ پیر 10 اگست 2020 20:33
(جاری ہے)
اس توسیع کے بعد وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد 11اگست سے 1 ماہ کے دوران بغیر کسی جرمانے کے ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب ابوظبی نے امارات واپسی کے خواہش مند پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ویزہ ہولڈرز کو شاندار خبر سُنا دی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق جو ویزہ ہولڈرز امارات واپس آنا چاہتے ہیں، اور ان کا ویزہ کارآمد ہے،اگر وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر اُتریں گے تو ان سے فیدڑل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA) کاخصوصی انٹری پرمٹ طلب نہیں کیا جائے ۔ تمام ویزہ ہولڈرز کواس انٹری پرمٹ کے بغیر ہی مملکت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اماراتی ویزہ ہولڈرز کے لیے یہ رعایت کل 11 اگست سے دستیاب ہو گی۔ تاہم یہ رعایت دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ باقی اماراتی ریاستوں ابوظبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، اُم القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرز اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے مجاز ہوں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.