پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکو25ارب69کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

پیر 10 اگست 2020 22:45

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکو25ارب69کروڑ روپے سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کی ابتداء بھی مایوس کن انداز میں ہوئی اور اس طرح گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو ہونے والی کاروباری مندی کا سلسلہ برقررار رہا۔ پیر کوشیئرزمارکیٹ میں کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے سبب 100انڈیکس 163پوائنٹس کی تیزی سے 40129پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا اور منافع ملتے ہی شیئرز فروخت کئے جس سے تیزی کی جانب جانے والی حصص مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور100 انڈیکس 40000پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو25ارب69کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوسرمایہ کاروں کی جانب سے فوڈز،پیٹرولیم،ٹیلی کام، سیمنٹ،کمیونیکیشن،پاور سیکٹر ز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں114.93پوائنٹس کی کمی سی39914.76پوائنٹس رہ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس35.41پوائنٹس کم ہو کر17261.63پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس49.56پوائنٹس کی کمی کے بعد 27993.36پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس164.28پوائنٹس کے خسارے سی63896.15 پوائنٹس رہ گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں25ارب69کروڑ48لاکھ6ہزار380روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب98ارب26کروڑ23 لاکھ44ہزار860روپے رہ گیا ۔پیر کو مارکیٹ میں57کروڑ65لاکھ47ہزار157 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو72کروڑ87لاکھ68ہزار95 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

مجموعی طور پر415کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سی118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،266میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز(آر) 8کروڑ16لاکھ شیئرز، حیسکول پیٹرول6کروڑ53لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام3کروڑ58لاکھ ،پاورسیمنٹ 3کروڑ12لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ85لاکھ اوریونٹی فوڈ لمٹیڈ2کروڑ67لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت میں345روپے بڑھ کر9000روپے اور باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت116.82روپے بڑھ کر1674.49روپے پر جا پہنچی اور جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاںکمی رہی ان میں رفحان مائزاورآئسلینڈ شامل تھیں جن کے دام100روپے اور7950روپے کی کمی سے بالترتیب64.07روپی921.33روپے رہ گئے ۔

متعلقہ عنوان :