انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

پیر 10 اگست 2020 22:45

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.80روپے سے بڑھ کر168.25روپے اور قیمت فروخت168روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.80روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت168.30روپے سے بڑھ کر168.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196روپے اور قیمت فروخت198روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقراررہی ۔

متعلقہ عنوان :