امریکی شہر بالتی مور میں دھماکہ گیس لیک ہونے کے باعث ہوا

کئی گھر زمین بوس ہوگئے، متعدد افراد ملبے تلے پھنس گئے، ریسکیو حکام گیس بند کرنے کی کوششوں میں مصروف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 10 اگست 2020 21:24

امریکی شہر بالتی مور میں دھماکہ گیس لیک ہونے کے باعث ہوا
بالٹی مور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10اگست2020ء) : امریکی شہر بالٹی مور میں دھماکہ گیس لیک ہونے کے باعث ہوا، کئی گھر زمین بوس ہوگئے، متعدد افراد ملبے تلے پھنس گئے، ریسکیو حکام گیس بند کرنے کی کوششوں میں مصروف، تفصیلات کے مطابق آج صبح امریکی شیر بالٹی مور میں مقامی وقت کے مطابق 10بجے گیس لیک ہونے کے باعث خوفناک دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کئی مکانات تباہ ہوکر زمیں بوس ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام گیس بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ اس کے بعد ہی ملبے تلے افراد کو نکالا جاسکے گا۔ ٹی ہال کے ترجمان جیمز ای بینٹلی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ریسٹار ٹاؤن روڈ پر ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق بچوں سمیت کچھ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کے گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیؓں۔ عینی شاہدین اور علاقہ مقینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس سے وہ خوفزدہ ہوگئے۔ ریکسیو حکام کے مطابق دھماکے شدید نوعیت کا تھا اور یہی خیال کیا جارہا ہے کہ گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوا اس لیے علاقے کی گیس بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے البتہ ابھی حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔