سندھ میں ہفتے میں کاروبار پر ایک روزہ پابندی عائد

دکانیں مارکیٹیں شاپنگ مالز 8 بجے تک بند کرنے اور ریسٹورینٹس کو 10 بجے بند کرنے کا حکم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 10 اگست 2020 22:35

سندھ میں ہفتے میں کاروبار پر ایک روزہ پابندی عائد
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2020ء) سندھ میں ہفتے میں کاروبار پر ایک روزہ پابندی عائد، دکانیں مارکیٹیں شاپنگ مالز 8 بجے تک بند کرنے اور ریسٹورینٹس کو 10 بجے بند کرنے کا حکم، سینئر صحافی کامران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ''کراچی میں سندھ حکومت کے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، انتہائی حیرت ہے سندھ نے وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں کے فیصلوں کے برعکس سندھ میں ہفتے میں کاروبار پر ایک روزہ پابندی عائد کردی ہے دکانیں مارکیٹیں شاپنگ مالز 8 بجے تک بند کرنے اور ریسٹورینٹس کو 10 بجے بند کرنے کا کہا ہے''۔

سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں، تمام کاروباری سرگرمیاں ہفتے کے 6 روز جاری رہیں گی، کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتے کے روز اوقات کار رات 9 بجے تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔ ہفتے کے 6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ جبکہ کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے۔ ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہوسکیں گی۔ حکومت نے سینماء تھیٹرز پر بھی عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ اسی طرح سیاحتی مقامات پر ہوٹلز میں رہائش کی اجازت بھی ہوگی۔

تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں ریسٹورنٹس،کیفے،ہوٹلز اور سینما کھول دیے گئے، سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاؤن پابندیاں مزید نرم کرتے ہوئے صوبے میں ریسٹورینٹس اور تمام کاروبار ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی وبا ابھی بھی موجود ہے اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے اس لیے سخت احتیاطی تدابیر کی ہدایت کے ساتھ تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔