انڈونیشیا، سینابنگ آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھواں نکلنے کا عمل شروع

آتش فشاں پہاڑ سے دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں 5,000 میٹر کی بلندی تک پھیل گئے ہیں تاہم کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 11 اگست 2020 05:03

انڈونیشیا، سینابنگ آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھواں نکلنے کا عمل شروع
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2020ء) انڈونیشیا، سینابنگ آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھواں نکلنے کا عمل شروع۔ آتش فشاں پہاڑ سے دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں 5,000 میٹر کی بلندی تک پھیل گئے ہیں تاہم کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں سینابنگ آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور دھوئیں کے بادل نکلنا شروع ہو گئے ہیں جو فضا میں 5,000 میٹر کی بلندی تک پھیل گئے، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

حفاظتی اقدامات کے طور پر حکام نے لاوا نکلنے کے ممکنہ خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔ انڈونیشیا کے محکمہ ارضیات و آتش فشانی خطرات نے بتایا ہے کہ پیرکو صوبہ نارتھ سمترا کے علاقے کارو میں آتش فشاں پہاڑ سینابنگ سے دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں 5,000 میٹر کی بلندی تک پھیل گئے ہیں تاہم کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔
بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2016 ء میں سینا برگ پھٹنے سے 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :