واشنگٹن۔ امریکی صدر ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ

وائٹ ہاؤس لاک ڈاؤن، صدر ٹرمپ کو پریس بریفنگ سے روک دیا گیا، خفیہ سروسز سے متعلقہ گارڈز نے ایک مسلح شخص کو گولی مار دی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 11 اگست 2020 05:44

واشنگٹن۔ امریکی صدر ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست 2020ء) امریکی صدر ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ۔ وائٹ ہاؤس لاک ڈاؤن، صدر ٹرمپ کو پریس بریفنگ سے روک دیا گیا، خفیہ سروسز سے متعلقہ گارڈز نے ایک مسلح شخص کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ ہو گئی جس کے بعد خفیہ سروسز سے متعلقہ گارڈز نے مسلح شخص کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعہ کے بعد خفیہ ایجنسی کے اہلکار صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے اندر لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے دوبارہ پریس کانفرنس میں آ کر بتایا کہ خفیہ گارڈز نے وائٹ ہاؤس کے باہر ایک مسلح شخص کو گولی ماری ہے، اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس شخص نہیں جانتا البتہ اس کا مقصد جانتا ہوں۔ 
خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد خفیہ ایجنسی کا اہلکار صدر ٹرمپ کو اندر لے گیا جبکہ وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔