چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب، 11 اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد

امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے مسئلے پر اہم چینی شخصیات پر پابندی کے بعد چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 سینیٹرز سمیت 11 اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 11 اگست 2020 06:27

چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب، 11 اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد
بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست 2020ء) چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب، 11 اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد۔ امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے مسئلے پر اہم چینی شخصیات پر پابندی کے بعد چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 سینیٹرز سمیت 11 اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 اہم امریکی شخصیات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ژائو لی ژیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ ہانگ کانگ کے معاملے پر 11 امریکی سیاست دانوں کی کارکردگی خراب ہے، ان سیاست دانوں میں سینیٹر مارکو روبیو اور ٹیڈ کروز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چینی حکام کی جانب سے جن دیگر امریکی شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سینیٹر جوش ہالی اور ٹام کوٹن بھی شامل ہیں جبکہ ایوان نمائندگان کے کرس سمتھ، نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی اور فریڈم ہائوس کے سربراہ پر بھی چینی علاقوں میں داخلے پر سفری پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

 
 
خبر ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے جن امریکی سیاست دانوں اور مختلف تنظیموں کے سربراہان پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ سب جمہوریت کے حامی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے بھی ہانگ کانگ اور چین سے تعلق رکھنے والے 11 سیاست دانوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا جبکہ اب چین نے بھی جوابی قدم اٹھاتے ہوئے اتنی ہی تعداد میں امریکیوں پر پابندی عائد کی ہے۔