لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی،گزشتہ 17روز میں کوئی اہلکار کورونا پازیٹو نہیں ہوا، ذوالفقار حمید

منگل 11 اگست 2020 07:20

لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی،گزشتہ 17روز میں کوئی اہلکار ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے کورونا وباء کو شکست دے دی، 17ایام میںکوئی اہلکار کورونا پازیٹو نہیں ہوا۔ مجموعی طور لاہور پولیس کے کورونا وباء سی456 اہلکار متاثر ہوئے۔ جن میں443 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے صرف 09اہلکار قرنطینہ ہیں۔

جبکہ فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر مامور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی۔ پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دئیے، اس کے باوجود لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ لاہور پولیس نے کورونا وباء میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا۔ کورونا وباء کے تدارک کیلئے لاہور پولیس کے تعاون پر شہریوں کے مشکور ہیں۔لاہور، کورونا وبائ سے ابھی مزید احتیاط برتنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :