سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ملک حسین مبشر انتقال کرگئے

وائس چانسلریو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، فیکلٹی اور سٹاف کا پروفیسر مبشر کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 11 اگست 2020 07:20

سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ملک حسین مبشر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ملک حسین مبشر پیر کے روز اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ پروفیسر مبشر 2003 سے 2012 تک یو ایچ ایس کے وائس چانسلر رہے۔ ان کا شمار عالمی سطح کے سائکائٹرسٹس میں ہوتا تھا۔ پروفیسر مبشر نے بطور پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج بھی خدمات سرانجام دیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں ستارہ امتیاز اور ھلال امتیاز کے اعزازات سے نوازا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ملک حسین مبشر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی رہے۔ انھوں نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور پانچ بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔ یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم، فیکلٹی اور سٹاف نے پروفیسر مبشر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے میڈیکل کے شعبے کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یو ایچ ایس کیلئے پروفیسر ملک حسین مبشر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :