ہیتھرو ایئرپورٹ پر رواں سال مسافروں کی شرح 88 فیصد کم رہی

منگل 11 اگست 2020 13:11

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال جولائی میں مسافروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کورونا کی وبا بنی جس کے سبب مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ہیتھرو ہوائی اڈہ یورپ کے مصروف ترین اور بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، جو سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی ملکیت ہے۔ اس میں سپین کے فیرویوئیل، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی سمیت چین انویسٹمنٹ کارپوریشن بھی شامل ہے۔ ان سب نے کہا ہے کہ اس سال ہیتھرو ایئرپورٹ کا 60 فیصد روٹ نیٹ ورک گراؤنڈ رہا۔