بلاول بھٹوزرداری کا جلیل عباس جیلانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 11 اگست 2020 14:25

بلاول بھٹوزرداری کا جلیل عباس جیلانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ جلیل عباس جیلانی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلیل عباس جیلانی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلیل عباس جیلانی کی والدہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ میں دعاگو ہوں کہ خدا آپ کو والدہ کی جدائی کے اس سانحے کو برداشت کرنے کیلئے صبر عطا کرے۔