جشن آزادی پاکستان چیس ٹورنامنٹ 14 اگست سے شروع ہو گا

منگل 11 اگست 2020 14:34

جشن آزادی پاکستان چیس ٹورنامنٹ 14 اگست سے شروع ہو گا
اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان چیس ٹورنامنٹ 14 اگست سے کوئٹہ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عبدالعزیز خان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :