جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں گے

منگل 11 اگست 2020 14:31

جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے بتایا کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی، گلگت، مظفرآباد سمیت ضلعی سطح پر بھی کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کا مقصد جشن آزادی کے یوم کو شان و شوکت منانا ہے اور میچز کے اختتام پر انعامات بھی تقیسم کئے جائیں گے۔