عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی چنائو کے لئے فائنل ٹرائلز (کل) ہوں گے

چمپئن شپ آئندہ ماہ 20 سے 27 ستمبرتک سوئٹزرلینڈ میں منعقدہوگی جس میں دنیا بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے

منگل 11 اگست 2020 14:31

عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی چنائو کے لئے فائنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے فائنل ٹرائلز (آج) بدھ کو ہوںگے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے ٹرائلز 8 اگست کو اسلام آباد اور 10 اگست کو کراچی میں منعقد ہوئے، جن میں دو، د و سائیکل سوار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور ٹرائلز کا فائنل مرحلہ (کل) بدھ کو کراچی میں ہوگا جس میں ٹرائلز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا، منتخب کھلاڑی عالمی روڈ سائیکلنگ کی انفرادی ٹائم ٹرائل چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

یہ چمپئن شپ آئندہ ماہ 20 سے 27 ستمبرتک سوئٹزرلینڈ میں منعقدہوگی جس میں دنیا بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑیوں حصہ لیا جبکہ کراچی میں ٹرائلز میںسندھ اور بلوچستان کے کھلاڑی شرکت کی۔