Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت نئے پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،

بلا شبہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اقلیتیں زیادہ محفوظ ہیں، 11اگست ہمیں تحریک پاکستان میں اقلیتی رہنماؤں کی قربانیاں یا د دلاتا ہے،صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین کا تقریب سے خطاب

منگل 11 اگست 2020 15:39

وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت نئے پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت نئے پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،بلا شبہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اقلیتیں زیادہ محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزمذہبی اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین،سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور ،متعدد ممبران پنجاب اسمبلی، تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں، مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ 11اگست ہمیں تحریک پاکستان میں اقلیتی رہنماؤں کی قربانیاں یا د دلاتا ہے، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں سکھ، ہندو مسیحی سب کے حقوق اٴْسی طرح محفوظ ہیں جتنے مسلمانوں کے محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 11اگست یوم اقلیت کا دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے متحد ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اقلیتوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے،آج کے دن تمام اقلیتوں کو عہد کرنا ہوگا کہ ہر قسم کے تعصب سے پاک ہوکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پی ٹی آ ئی کے رہنمائوںنے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے رہائشی علاقوں،عبادت گاہوں اور قبرستانوں کے تحفظ کیلئے موثر طور پر اقدامات کئے گئے ہیں، مذہبی اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے شادی بیاہ و طلاق کے قوانین کو تبدیل و بہتر کرنے کے لیے تیزی سے کام جا ری ہے۔مقررین نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے مذہبی اقلیتیں مکمل آزادی کے ساتھ اپنے تہوار سرکاری سطح پر منارہی ہے، پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خود وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجا ب اور گورنر پنجاب نے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ملکر تمام تہوار منائے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات