کھیلوں کے عہدیداروں نے سکواش کے عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی

منگل 11 اگست 2020 15:52

کھیلوں کے عہدیداروں نے سکواش کے عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) کھیلوں کے عہدیداروں نے سکواش کے عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی، گذشتہ روز سکواش عالمی چیمپئن قمر زمان، نیشنل ہیڈ سکواش کوچ اطلس خان، وزیر لیبر شوکت یوسفزئی اور سابق ایم این ای( پی ٹی آئی) نواز شانگلا نے جان شیر خان سے انکے گھر میں ملاقات کرکے جان شیر خان کی عیادت کی اور انہوں نے کہا کہ جان شیر خان ہمارے ملک کا اہم اثاثہ ہے جس پر قوم کو فخر ہے جان شیر خان کی ملک کے لئے خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جان شیر خان کی جلد ازجلد صحت یابی اور صحت کی بہتری کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ جان شیر خان کمر کے مرض میں مبتلا تھے چند دنوں قبل ان کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :