ہم اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور یکساں حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے، شیری رحمن

ہم تمام اقلیتوں کو پاکستان کے وفادار شہری سمجھتے ہیں، قائد اعظم نے اپنی 11 اگست کی تقریر میں اقلیتوں کے حقوق، مکمل آزادی اور ان مساوات کی بات کی، بیان

منگل 11 اگست 2020 16:26

ہم اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور یکساں حقوق کے لئے جدوجہد کرتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور یکساں حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ منگل کو نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ اقلیتوں کو حقوق اور ان کو تحفظ دینا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ ہم تمام اقلیتوں کو پاکستان کے وفادار شہری سمجھتے ہیں، قائد اعظم نے اپنی 11 اگست کی تقریر میں اقلیتوں کے حقوق، مکمل آزادی اور ان مساوات کی بات کی۔ شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے 1970 کے منشور میں اقلیتوں کی برابری اور بااختیار بنانے کا وعدہ کیا،1973 کا آئین اقلیتوں کو برابر کا شہری تصور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

شیری رحمانن نے کہاکہ شہید بھٹو نے 1973 کے آئین میں اقلیتوں کے لئے اداروں میں کوٹہ مختص کیا گیا، بی بی شہید نے 1988 میں اقلیت ہمارہ اعتماد کا نعرہ لگایا۔ انہوںنے کہاکہ صدر زرداری نے 11 آگست کو اقلیتوں کا دن مقرر کیا، اس دن منانے کا مقصد قائد اعظم کی آئین ساز اسمبلی سے کی جانے والی تاریخی تقریر اور پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہی 2010 میں محکمہ اقلیتی امور قائم کیا،اب چیئرمین بلاول زرداری پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔

شیری رحمانننے کہاکہ پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت اقلیتوںکی سفیر ہے، پیپلز پارٹی کا یقین ہے کہ اقلیتی حقوق انسانی حقوق ہیں۔شیری رحمانن نے کہاکہ ہم اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور یکساں حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے،