مولوی افتخار الدین نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

منگل 11 اگست 2020 16:26

مولوی افتخار الدین نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف تقریر کرنے والے مولوی افتخار الدین نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ منگل کو دائردرخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 22جولائی کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت مسترد کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ درخواست گزارسوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے،درخواست گزار کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ویب چینل پرمبینہ متنازعہ تقریر کو اپ لوڈ کیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ یوٹیوب چینل پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز بیان اپ لوڈ کیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے منافی فیصلہ کیا۔