پیٹرا مارٹک اور ارینا کامیلا پراگ کا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز

منگل 11 اگست 2020 16:54

پیٹرا مارٹک اور ارینا کامیلا پراگ کا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ ..
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) کروشیا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ پیٹرا مارٹک اور رومانیہ کی ارینا کامیلا نے ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، لٹویہ کی آنستاسیجا سیواستووا ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ابتدائی ویمنز سنگلز میچ میں کروشیا کی پیٹرا مارٹک نے روسی حریف کھلاڑی واروارا گراشیوا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-2) اور 6-3 سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں رومانیہ کی ارینا کامیلا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویہ کی نائنتھ سیڈڈ آنستا سیجا سیواستووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :