چین: کورونا کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین

ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا

منگل 11 اگست 2020 21:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں متاثر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مشکل وقت میں کامیابی سے نکلنے والے چین کے شہر ووہان کے باہمت شہریوں اور فرض شناس طبی عملیکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین چار سو ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اٴْڑایا گیا۔

ان جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے شہر کی تاریخی عمارتوں کی فارمیشنز پیش کیں اور ساتھ ہی شکریہ اور احتیاطی تدابیر و صحت عامہ کے پیغامات بھی دیئے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔