زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل‘ ایم ایس اور ایم بی اے میں داخلوں کیلئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 11 اگست 2020 19:02

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل‘ ایم ایس اور ایم ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2020ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل‘ ایم ایس اور ایم بی اے میں داخلوں کیلئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز کے دفتر سے جاری معلومات کے مطابق داخلوں کے خواہش مند اُمیدوار 17اگست تک یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں گے جس کے بعد 20اگست کو انٹری ٹیسٹ منعقد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مختلف شعبہ جا ت میں پی ایچ ڈی کے خواہش منداُمیدوار بھی جی آر ای (سبجیکٹ) ٹیسٹ کیلئے اپنی رجسٹریشن 17اگست تک ہی مکمل کریں گے جس کے بعد 21اگست کو ان کا جی آر ای (سبجیکٹ) ٹیسٹ لیا جائیگا۔ یاد رہے کہ 6سے 9اگست تک ہونیوالے پہلے انٹری ٹیسٹ میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد اُمیدوارشامل ہوئے تھے تاہم ملک بھر سے پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے بڑھتی ہوئی درخواستوں کے پیش نظر دوسرے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے ویب پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :