ہ* راولپنڈی اسلام آبا دمیں 5 ماہ سے بند میٹرو بس سروس آج سے بحال کرنے کا فیصلہ

منگل 11 اگست 2020 19:07

۶ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج بدھ سے 5 ماہ سے بند کی گئی میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس جو کورونا وائرس کے باعث بند کر دی گئی تھی پانچ ماہ بعد بحال کی جار ہی ہے ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس سروس کی بحالی کے لیے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز میٹرو بس سروس کے تمام عملہ ، ڈرائیور ، آپریٹرز اور صفائی کے عملہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے صرف جڑواں شہروں کے مابین روزانہ ایک لاکھ 25 ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے تھے جو کہ کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں انتہائی کم ہوگئے۔