راولپنڈی،تھانہ مندرہ پولیس کی فوری کارروائی،اپنی09سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنیوالا سنگدل باپ گرفتار کرلیا

منگل 11 اگست 2020 21:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) تھانہ مندرہ پولیس کی فوری کارروائی،اپنی09سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والا سنگدل باپ حراست میں لے لیا، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی صدر نے بتایا کہ تھانہ مندرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی 09سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والے سنگدل باپ کوٹریس کر کے حراست میں لے لیا،سنگدل باپ بچی کو کنویں میں پھینک کر موقعہ سے فرار ہو گیا تھا، 09سالہ بچی کو کنویں میں پھینکنے کی اطلاع ملنے پر تھانہ مندرہ پولیس فوری موقعہ پر پہنچی ، بچی کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے،مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،ایس پی صدر نے بتایا کہ مقتولہ کے والدین کی آپس میں چھ سال قبل طلاق ہو چکی ہے،مقتولہ اپنے باپ کے ہمراہ رہ رہی تھی،واقعے کی تمام پہلوئوں پرتفتیش کی جا رہی ہے،میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو سامنے لا کر مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :