ةپیپلزپارٹی کی خواہش ہے ہر سطح پر اقلیتوں کی نمائندگی کا یقینی بنایا جا سکے،سینیٹر رحمان ملک

م*پیپلز پارٹی کو اقلیتوں کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پر مانا جاتا ہے ٌ 11اگست کا دن اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و محبت کے اظہار کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے پیپلزپارٹی بہت جلد حکومت میں آنے والی ہے ،ہمارے لئے جنہوں نے جتنے گڑھے کھودے وہ ان میں گرنے والے ہیں 3۔ ایف اے ٹی ایف سات ممالک کا بلاک ہے،یہ بزنس گروپ ہے اس کو کس نے اتھارٹی دی کہ کسی ملک کو بلیک یا گرے لسٹ میں ڈالے، اقلیتوں کے قومی دن کی تقریب سے خطاب

منگل 11 اگست 2020 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و چیئرمین سینٹ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ ہر سطح پر اقلیتوں کی نمائندگی کا یقینی بنایا جا سکے اور پاکستان پیپلزپارٹی کو پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پر مانا جاتا ہے۔

11اگست کا دن اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و محبت کے اظہار کے لئے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بہت جلد حکومت میں آنے والی ہے اور ہمارے لئے جنہوں نے جتنے گڑھے کھودے وہ ان میں گرنے والے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف سات ممالک کا بلاک ہے اور یہ بزنس گروپ ہے اس کو کس نے اتھارٹی دی کہ کسی ملک کو بلیک یا گرے لسٹ میں ڈالے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس پروگرام کی میزبانی بھی انہوں نے خود کی۔ اس پروگرام میں پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر راولپنڈی سردار سلیم حیدر، سید سبط حسن بخاری، سٹی صدر افتخار شہزادہ، نرگس فیض ملک ، صدف مرتضیٰ و دیگر نے بھی اقلیتوں کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کیا۔ آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے دعا اور شہباز بھٹی کے ایصال ثواب کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مینارٹیز کے نام کو تبدیل کر کے انٹرفیتھ ہارمنی رکھا۔

مسیحی برادری نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پنجاب اسمبلی کے پہلے اسپیکر بھی ایک مسیحی تھے۔ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھائی تھیں جو پاکستان کی سیاست اور دنیا کی سیاست میں اپنا کردار اد ا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چئیرمین سی ڈی اے کو خط لکھا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ہائوسنگ سوسائٹی بنائی جائے جس میں کچی آبادیوں میں رہنے والی اقلیتوں کو پہلے موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اس حکومت کا مقابلہ صرف آصف علی زرداری کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے قانون اور ہے اور دوسروں کے لئے اور ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بہت جلد حکومت میں آنے والی ہے۔ ہمارے لئے جتنے گڑھے کھودے گئے ، کھودنے والے اب خود اس میں گرنے والے ہیں ۔ موجودہ حکومت کشمیر کے لئے آٹھ ممالک کو اکٹھا نہیں کر سکی بلکہ سعود ی عرب کو بھی ناراض کر لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے کشمیر کے حوالے سے قانون سازی کی تو وزیراعظم نے صرف تقریر کی ، حکومت اس ایشو پر اقوام متحدہ میں کیوں نہیں گئی۔ بھارت بھارتی لوگوں کو کشمیر کے ڈومیسائل بنا کر دے رہا ہے تاکہ اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کر سکیں۔ حکومت کلبھوشن یادیو کے لئے عالمی عدالت میں چلی گئی۔ جو 9لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے اس کے لئے اقوام متحدہ میں کیوں نہیں گئی۔

میں 15دن بعد مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جائونگا اور اسے دہشت گرد ثابت کرونگا اور کشمیر پر جو ایک سال سے کرفیو لگایا گیا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جار ہی ہیں اس پر حکومت عالمی عدالت میں کیوں نہیں گئی۔ ایف اے ٹی ایف سات ممالک کے بزنس مینوں کا گروپ ہے ان کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں کہ وہ کسی ملک کو گرے یا بلیک لسٹ میں ڈالیں۔

انٹرپول بھی خود کسی کو گرفتار نہیں کر سکتا وہ لوکل انٹرپول سے رابطہ کرتا ہے ۔ یہ غریب ملکوں کو لوٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایف ٹی اے ایف کو بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے چارج شیٹ دیا تو انہوں نے کہا کہ آپ نے لکھا وہ ٹھیک ہے لیکن ہم انویسٹی گیشن نہیں کر سکتے۔ پاکستانی حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کنٹرول میں ہے ۔ ہمیں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کو انکار کر دینا چاہیے ۔

میں عالمی عدالت میں جائوں گا اور ان کو بتائوں گا کہ وہ کس حیثیت سے غریب ملکوں کو لوٹتے ہیں اور گرے یا بلیک لسٹ میں ڈالتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر ، سٹی صدر، ایم این اے کے امیدوار، مینارٹی ونگ و دیگر نے شرکت کی۔