پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے پرعزم ہے، سینیٹر رحمان ملک

ہمیشہ لفظ اقلیت کا مخالف رہا ہوں ،ہم سب ایک ہیں اور ایک ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں، پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنے مذہبی اور ثقافتی رسومات ادا کرے، خطاب

منگل 11 اگست 2020 22:12

پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے پرعزم ہے، سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے پرعزم ہے، ہمیشہ لفظ اقلیت کا مخالف رہا ہوں ،ہم سب ایک ہیں اور ایک ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں، پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنے مذہبی اور ثقافتی رسومات ادا کرے۔

منگل کو پیپلز پارٹی سینئر رہنماء سینیٹر رحمان ملک کے میزبانی میں اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب کا اہتمام پیپلزپارٹی کے مینارٹی ونگ کے زیراہتمام کیا گیا، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سمیت اقلیتی برادری ،سردار سلیم حیدر، نرگس فیض ملک، سید قمر شاہ، سبطی الحیدر بخاری، شہزادہ افتخار سمیت دیگرنیکی شرکت کی تقریب سے مسیحی، ہندو، سکھ و دیگر برداری کی نمائیندوں نے شرکت و خطاب کیا، ،تقریب میں شہباز بھٹی کو خراج تحسین پیش کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب کی افتتاح میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے کہاکہ 11 اگست 1947 کو قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی تاریخی تقریر میں ایک جدید ، روادار اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد رکھی، انہوںنے کہاکہ آج کے دن قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں مسلک، ذات اور صنف کے قطع نظر برابر کے حقوق حاصل ہوں گے، پاکستان کے تاریخ میں پی پی پی اقلیتوں کا حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور مانا جاتا ہے، جیئے بھٹو‘ کے نعرے کے تحت ہم سب پاکستانی سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے پرعزم ہے، پی پی پی اقلیتوں کی مکمل آزادی اور سلامتی کے لئے تمام اقدامات کرے گی، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سب سے بڑھ کر خدمات انجام دیے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کی نمائندگی پر خصوصی توجہ دی۔

انہوںنے کہاکہ پی پی پی حکومت نے اقلیتوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور خدمات میں 0.5 فیصد کوٹہ ریزرو کرکے تاریخی اقدام اٹھایا، انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ہر سطح پر اقلیتوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک کی خوبصورتی وہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا موجود ہونے سے ہے، ایک ہی جھنڈے کے نیچے مختلف مذاہب اور ثقافت کا ہونا ایک نعمت ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میں ہمیشہ لفظ اقلیت کا مخالف رہا ہوں کیونکہ ہم سب ایک ہیں اور ایک ہیں،میں بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں، پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنے مذہبی اور ثقافتی رسومات ادا کرے، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بدقسمتی سے ، کچھ انتہا پسند اپنے متعصب ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ ان انتہاپسندوں کے مقابلے میں ڈٹ کر اقلیتوں کے لئے کھڑی ہوگی۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بطور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے خط لکھا ہے کہ اقلیتوں کیلئے ایک ہاوسنگ سوسائٹی قائم کی جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اگر اس حکومت کا کوئی مقابلہ کررہا ہے تو وہ صرف آصف علی زرداری ہے، آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ یہ کونسا قانون ہے کہ وکیل کے غیر موجودگی میں کسی پر فرد جرم عائد کیا جائے، یہ آج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کبھی این آر او نہیں کیا تھا۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، اس حکومت نے تو کشمیر جیسے مسئلے پر پوری دنیا سے چار حکومت بھی اکٹھے نہیں کئے۔انہوںنے کہاکہ جو دوست ممالک تھے انکو بھی اب ناراض کیا جا رہا ہے، بتانا چاہتا ہوں کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت بتائے کہ کشمیر میں ظلم ستم ہورہا ہے مگر انہوں نے کیا کیا ۔