بہترین پولیسنگ کا اصلی پیمانہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کا حصول ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈ ٹ آصف گوہر

منگل 11 اگست 2020 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈ ٹ آصف گوہر نے کہا ہے کہ بہترین پولیسنگ کا اصلی پیمانہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کا حصول ہے پولیس کا بنیادی کام عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ہے، پولیس افسران خدمت کے جذبے سے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر نے بہترین کارکردگی پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام حبیب شاہ خان کو توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزاء اور سزاء کا عمل جاری رہے گا سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام حبیب شاہ خان کو خصوصی ایوارڈ نیشنل ایکشن پلان کی بھر پور عملداری، پیشہ وارانہ پولیسنگ میں اچھی کارکردگی، محکمانہ قوائد و ضوابط کی بہتر انداز میں پاسداری، انسداد جرائم اور قیام امن میں نمایاں سبقت، بہترین ٹرن آوٹ، پولیس عمارات کی صفائی، دستاویزی ریکارڈ کی درست طور پر تکمیل اور نئے پولیس ایکٹ 2017کے تحت فیلڈ میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے بہترین کردار ادا کرنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ کیڈٹ آصف گوہرنے واضح کیا کہ پولیس فورس میں جزاء اور سزاء کا بہترین عمل موجود ہے جس کے تحت دیانت داری اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے تمام رینک کے پولیس افسران کو بھر پور انعامات دیئے جائیں گے اور انکی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے، سرکاری کام میں عدم دلچسپی اور بد عنوانی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے انعام یافتہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام حبیب شاہ خان کو ہدایت کی کہ وہ اس اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں۔

متعلقہ عنوان :