سابق ناظم ریگی واحد خان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

منگل 11 اگست 2020 22:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) تھانہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈپرنامعلوم افرادسابق ناظم کوقتل کرکے فرارہوگئے،گلاب خان ولد نواب خان سکنہ محلہ یوسف زئی ریگی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ ان کابیٹاسابق ناظم ریگی واحد خان گزشتہ روزکینال روڈپرجارہاتھاکہ اس دوران نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے میرے بیٹیشدیدزخمی کردیا،جسے مقامی افرادنے طبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال پہنچایاجہاں کچھ دیرزندگی موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددم توڑگیاجبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعدفرارہوگئے،مقتول کے والد کے مطابق ان کی کسی کیساتھ دشمنی یالین دین کاتنازعہ نہیں ہے،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :