کورونا کے نئے 429 کیسز میں سے 200 کا تعلق کراچی سے ہے ۔ مراد علی شاہ

منگل 11 اگست 2020 23:32

کورونا کے نئے 429 کیسز میں سے 200 کا تعلق کراچی سے ہے ۔ مراد علی شاہ
کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 50 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 429 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کہی ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک صوبہ میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 44 ہزار 705 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 1 لاکھ 24 ہزار 556 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 مریض انتقال کرگئے ہیں ، انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2290 ہوگئی ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1653 مزید مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 637 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 4 ہزار 629 مریض زیر علاج ہیں جس میں 4 ہزار 239 گھروں ، 7 آئیسولیشن سینٹرز اور 383 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 248 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 429 نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 200 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع جنوبی کے 67، شرقی 57 ،کورنگی33 ، ملیر 17، وسطی16 اور ضلع غربی کے 10کیسز شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانگھڑاور کشمور24-24 ، جامشورو18، حیدرآباد15،عمرکوٹ14، گھوٹکی12، خیرپور11، شکارپور10،سجاول8، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہیار7-7، جیکب آباد اور میرپورخاص6-6 ،شہید بینظیرآباد5، بدین اور نوشہروفیروز4-4،قمبر2، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹہ سے 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے ۔