امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کا دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 12 اگست 2020 06:13

امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کا دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو ..
بالٹی مور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2020ء) امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کا دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کے دھماکے سے تین گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ دھماکے کی شدت سے تینوں گھروں کا ملبا دور دور تک پھیل گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے نزدیکی سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر حادثے میں ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی تاہم تازہ اعداد و شمار کے مطابق پلاکتوں کی تعداد 2 بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حادثے میں متعداد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔