عراق پر ترکی کے حملے میں 16 افراد جاں بحق

بدھ 12 اگست 2020 10:00

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) عراق کے شمال میں ترکی کے ڈرون حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بارڈر سیکورٹی فورسز کی کردستان لیبر پارٹی کے اراکین کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے موقع پر ترکی کے ڈرون حملے میں عراق کی سرحدی فورس کے کمانڈر اوردیگر 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ اس حملے میں کردستان لیبر پارٹی کے 11 اراکین بھی مارے گئے۔ترکی کی حکومت اور فوج نے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔