ابوظہبی، شادی کے پہلے سال 28 فیصد طلاقیں

بدھ 12 اگست 2020 10:25

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں شادی کے پہلے تین برس کے دوران طلاق کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی۔ شادی کے پہلے سال 28 فیصد شادیاں طلاق پر ختم ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

الامارات الیوم کے مطابق ابوظہبی میں سماجی ادارے کی ڈائریکٹر جنرل سلامہ العمیمی نے بتایا کہ موجودہ نسلوں کو طلاق کے بھنور سے نکالنے کے لیے غیر روایتی جدید طرز کے حل اپنانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ابوظبی کے معاشرے میں لوگوں کا طرز معاشرت بہت زیادہ تبدیل ہوگیا ہے، اس کا اثر خاندانی نظام پر بھی پڑ رہا ہے۔ نئی صورت حال کا تقاضا ہے کہ طرز معاشرت کی تبدیلی کے ساتھ خاندانی روابط کو بنانے اور مضبوط کرنے کے سلسلے میں نئے افکار و خیالات کا سہارا لیا جائے۔