موسادچیف کے ایک بار پھر قطری عہدیداروں سے رابطے کا انکشاف

ْاسرائیل چاہتا ہے قطراگست کے بعد غزہ کو رقوم کی منتقلی جاری رکھے،اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ

بدھ 12 اگست 2020 12:01

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ہے کہ خفیہ ادارے موسادکے سربراہ یوسی کوہن نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں قطر کے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے۔اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب موساد کے سربراہ نے قطری عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے قطری فنڈز کو غزہ منتقل کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے قطری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

ٹی وی چینل نے اشارہ کیا کہ تل ابیب اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ دوحا آنے والے مہینوں یعنی اگست کے بعد غزہ کو رقوم کی منتقلی جاری رکھے گا۔گذشتہ فروری میں سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور ایک اعلی درجے کے فوجی کمانڈر کو قطر روانہ کیا ہے تاکہ وہ دوحا کو حماس کی حمایت جاری رکھنے کے لئے قائل کریں۔

متعلقہ عنوان :