والڈ سٹی اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے لاہور قلعہ کھول دیا،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

بدھ 12 اگست 2020 12:12

والڈ سٹی اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے لاہور قلعہ کھول دیا،کورونا ایس او ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے لاہور قلعہ کھول دیا ہے تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان کے مطابق لاہور کے قلعے میں آنے والے تمام سیاح ماسک پہن کر اور فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے۔لاہور قلعہ پر ڈیوٹی پر موجود والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا عملہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سیاح ایس او پیز کی پاسداری کریں۔قلعہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :