امریکی جامعات عالمی درجہ بندی میں سرفہرست

بدھ 12 اگست 2020 13:27

امریکی جامعات عالمی درجہ بندی میں سرفہرست
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) دنیا بھر میں پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر امریکی یونیورسٹیاں ہیں۔ ان میں میسا چوسٹس ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ پہلے، سٹنفورڈ دوسرے، ہارورڈ تیسرے اور کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ چوتھے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

سعودی جامعات میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی عرب دنیا میں اول اور دنیا بھر میں 143 ویں ،کے ایف یو پی ایم دوسرے ، عالمی سطح پر اس کی پوزیشن 186 ویں ہو گئی۔ خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی عرب دنیا میں تیسرے اور عالمی سطح پر 211 ویں ، بیروت کی امریکن یونیورسٹی عرب جامعات میں چوتھے اور عالمی سطح پر 220 ویں اورقطر یونیورسٹی عرب جامعات میں پانچویں اور عالمی سطح پر 245 ویں نمبر پر ہے۔