مریم نوازکا اداروں سے ’’ الٹارچور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والا رویہ ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 12 اگست 2020 14:00

مریم نوازکا اداروں سے ’’ الٹارچور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والا رویہ ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مریم نواز کا اداروں سے ’’ الٹارچور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والا رویہ ہے، ر یا ستی اداروں کے مد مقا بل کارکنو ں کو کھڑا کرکے ملکہ عا لیہ کسی صور ت احتسا ب سے نہیں بچ سکتیں،سا بق دور میں سپر یم کور ٹ پر اب نیب آ فس پر حملہ کر کے لیگوں نے اپنی جماعت کوغنڈا گرد ثا بت کردیا۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نیب آ فس کے سامنے غنڈا گردی میں ملو ث لیگی کارکنو ں کواپنے کیے کی سزا ضرور بھگتنا پڑے گی، شر یف فیملی او چھے ہتھکنڈو ںپر اتر آ ئی ہے، مریم صفدر نے نیب آفس میں خود حا ضر ہو نے کی بجائے پورا لشکر لے جا کر قانون کی حکمرانی کو چیلنج کیا، نیب آفس کے سامنے جو تما شہ لگا یا گیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسا ئی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی قانو نی اداروں کا احترام نہیں کیا ہمیشہ اداروں سے من پسند فیصلے لینے کیلئے او چھے ہتھکنڈے استعما ل کر تی آ رہی ہے مگر اب ایسا ممکن نہیں ہے قومی خزانہ کو با پ داد کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں سے پا ئی پا ئی کاحسا ب لیاجا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ چو نگ تھانہ میں وزیراعظم عمران خان کیخلا ف درخوا ست دے کر مریم صفدر نے سستی شہر ت حا صل کرنے کی کو شش کی ہے جس کی ہم بھر پور مذ مت کرتے ہیں۔