میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بعض گروپس کے طلبا اپنے نامکمل تعلیمی پروگرام سمسٹر بہار 2021ء تک مکمل کرلیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

بدھ 12 اگست 2020 16:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ایسے طلبہ جن کا میٹرک )گروپ 1 تا 6 یا گروپ A تا F، ہوم اکنامکس گروپ،ہیلتھ گروپ(اور ایف ای)گروپ 1 تا 8 یا A تا H (،ْ ایف ایس سی )پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، فیملی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ گروپ اور ہوم اکنامکس گروپ ( ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے، انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا تعلیمی پروگرام آئندہ سمسٹر)بہار 2021ئ(تک مکمل کرلیںکیونکہ بعد میں اِن پروگرامز میںنئی اسکیم کے تحت مکمل پروگرام میں داخلہ لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاں محمد ریاض کے مطابق یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے احکامات کو فالو کرتے ہوئے رواں سمسٹر )خزاں 2020ئ(میں ایم ای/ایم ایس سی پروگرامز بھی آخری بار پیش کئے ہیں یعنی آئندہ سمسٹر کے داخلوں میں یہ پروگرامز آفر نہیں ہونگے۔ ایم ایس سی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر ہے جبکہ ایم اے پروگرامز کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوںگے جو افراد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم ای/ایم ایس سی کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہمشند ہیں ،ْ انہیں موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے رواں سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :