کاشتکارکپاس کی فصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل فوری طور پر شروع کردیں ، ماہرین

بدھ 12 اگست 2020 16:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) :محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول اور فصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے اور کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کوترجیحی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں نیز ملی بگ کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کی بجائے انہیں زمین میں دفن کر دیا جائے تاکہ وہ مزید پودوں پر حملہ آور نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میںانہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت سمیت محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کو چاہیے کہ وہ کپاس کے کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی کریں تاکہ ان کی فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچا کر بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش کااستعمال کریں۔ا نہوںنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بوقت ضرورت ماہرین زراعت کو اپنے کھیتوں کا دورہ بھی کروائیں تاکہ وہ کپاس کی فصل کے بارے میں انہیں بہتر مشورے فراہم کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :