ماہرین کی موسم برسات میں امرود کو پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

بدھ 12 اگست 2020 16:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) :پھلوں کے ماہرین کی طرف سے امرود کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال کریں اور پودو ں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔انہوں نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدائت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :