زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں ، ہمیں زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر نے ہونگے ، اسد قیصر

بدھ 12 اگست 2020 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں ، ہمیں زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر نے ہونگے،زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں، زراعت کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی ۔ بدھ کوخصوصی زرعی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہوا جس میں وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، یوسف تالپور، ارباب شیر علی سمیت اعلی حکام شریک ہوئے ۔

اسد قیصر نے کہاکہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں ،ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ زراعت بہتر ہو۔اسد قیصر نے کہاکہ وزیراعظم زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں،خوشی ہے کہ تمام جماعتیں سیاسی اختلافات دور کر کے زراعت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہاکہ زراعت کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کے دوران جو مسائل زراعت کے حوالے سے آئے ان کو حل کرنے کی کوشش کی گئی،وزیر اعظم زراعت پر بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے زراعت پالیسی بنانے کے لئے جامع رپورٹ طلب کی ہے ،زرعی ملک ہوتے ہوئے ہم اناج باہر سے منگوائیں قابل افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی میں خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی رپورٹ پیش کی گئی اور یہ رپورٹ کمیٹی کی کنوئینر شاندانہ گلزار نے پیش کی ۔